1 مئی 2014 - 15:52
عراق میں ووٹوں کی گنتی کے مرحلے کا آغاز

عراق کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے لئے بدھ کو 60 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

ابنا: عراق سے رپورٹ کے مطابق، ووٹنگ میں 2 کروڑ ووٹروں میں سے تقریبا 60 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا .واضح رہے کہ عراق میں دہشتگرد تنظیم دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش سمیت القاعدہ سے وابستہ دیگر دہشت گرد گروہوں کی طرف سے انتخابات میں رخنہ ڈالنے اور بم دھماکوں کی دھمکیوں کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے.  عراق سے امریکی فوجوں کی واپسی کے بعد ملک میں یہ پہلی مرتبہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا اور اسے عراقی سیکیورٹی نظام کے لئے ایک امتحان سمجھا جا رہا تھا .

.......

/169

لیبلز